ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ میں پائپ لائن بچھانے کے دوران دیوار گرنے سے دو مزدور ہلاک - دو شدید زخمی

کاسرگوڈ میں پائپ لائن بچھانے کے دوران دیوار گرنے سے دو مزدور ہلاک - دو شدید زخمی

Wed, 22 Nov 2023 14:56:02    S.O. News Service

مینگلور 22 / نومبر (ایس او نیوز) کرناٹک کی سرحد سے لگے پڑوسی ریاست کیرالہ کے کاسرگوڈ میں مارکیٹ روڈ پر پائپ لائن بچھانے کے لئے کھدائی کے دوران اچانک دیوار گرنے سے دو مزدور فوت ہوگئے جبکہ دیگر دو مزدور شدید زخمی ہوگئے ۔

 ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مہلوک مزدروں کی شناخت کولار کے رہنے والے لکشمپّا (42 سال) اور چکمگلورو کے رہنے والے باسیّا (40 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ جب پائپ بچھانے کے لئے کھدائی ہو رہی تھی تو اچانک متصل ڈھانچے کی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں چار مزدور ملبے کے اندر دب کر رہ گئے ان میں سے دو کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ بقیہ دو مزدورں کو مقامی افراد اور پولیس نے ملبے سے نکال کر اسپتال میں منتقل کیا۔


Share: